فیفا ورلڈ کپ، ارجٹائن اور میکسیکو کا کل بڑا ٹکرائو


فیفا ورلڈ کپ میں کل بروز اتوار کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا، ارجنٹینا کی ٹیم میکسیکو، جاپان کی ٹیم کوسٹاریکا، بیلجیئم کی ٹیم مراکش اور کروشیا کی ٹیم کینیڈا سے مدمقابل ہوں گی، فیفا کے زیراہتمام فٹ بال عالمی کپ کے دلچسپ مقابلے قطر میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں اتوار کے روز چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ سی ٹیموں ارجنٹینا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں گروپ ای کے ٹیمیں جاپان اور کوسٹاریکا پنجہ آزما ہوں گی، تیسرا میچ گروپ ایف کی ٹیموں بیلجیئم اور مراکش کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں کروشیا اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

error: Content is protected !!