لیثرلیگز کا ہیپی ہوم اسکلول سوسائٹی کیمپس میں شاندار آغاز

کراچی (ریاض احمد) لیثرلیگز کے تعاون سے ہیپی ہوم اسکول سوسائٹی کیمپس میں ہفتہ وار لیگز کا آغاز ہوگیا۔ اسکول کی 8ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔ افتتاحی میچ میں پیٹریاٹ نے سینٹس کو باآسانی 1-7سے شکست دی۔ انس نے شاندار ہیٹرک اسکور کی۔ حمزہ نے 2جبکہ تیمور، خباب اور غلام مزمل نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔

ناکام سائیڈ کا واحد گول تیمور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں جیگوارز اور ٹائیگرز کا مقابلہ 1-1سے برابر رہا۔ خواقجہ حمزہ اور حامز نے اپنی اپنی ٹیموں کیلئے گول اسکورکئے۔خواجہ حمزہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تیسرے میچ میں فیلکن نے الائٹ کو 1-2سے شکست دی۔مین آف دی میچ حماد نے 2بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ حاشر نے ناکام سائیڈ کا واحد گول بنایا۔چوتھے میچ میں پینتھرز کو کوبراز کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی۔ایونٹ میں شریک ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ دو بار مدمقابل ہونگی۔

error: Content is protected !!