بابر اعظم کی بیٹنگ کا فین ہوں، عمران بٹ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلی مرتبہ قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں

میرے سعید انور آل ٹائم فیورٹ اوپنر ہیں، محمد یوسف کی تکنیک پسند ہے، کپتان بابر اعظم کے بارے میں عمران بٹ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان کی بیٹنگ کا بھی فین ہوں،کوشش کروں گا نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں

ابتدائی طور پر شاہینز کے سکواڈ کا حصہ ہوں، اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق، یونس خان اور اعجاز احمد کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

تعارف: newseditor