لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعددمرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی ، جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔
بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔
ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔