کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ورکرز اسپورٹس فیڈریشن کے محمد اسلم خان, محمد خالد رحمانی, غلام یاسین, مختار احمد خان اور دیگر مرکزی عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں سید مراد علی شاہ, وزیر اعلیٰ, سعید غنی, وزیر تعلیم, سید ممتاز علی شاہ, چیف سیکرٹری, باقر عباس نقوی, سیکرٹری کالج ایجوکیشن و دیگر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے پروموشن بورڈ ٹو کے ذریعے صوبائی افسران کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی ترقیوں کو ممکن بنایا.
خاص طور پر سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے عہدہ پر کھیلوں کی معروف شخصیت, عالمی شہرت یافتہ گرانڈ ماسٹر سید سخاوت علی کو ترقی دی گئی ہے, جو کہ اس کیڈر کے افسران کے لئے خوش آئند اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے.