کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے دورزہ کراچی ویمن باکسنگ چیمپئین شپ کے پہلے روز پندرہ مقابلے ہوئے جس میں انڈر 14 کے سات، انڈر 16 کے چاراور انڈر18 کے چار مقابلے منعقد ہوئے ایونٹ میں کراچی کے تین ڈسڑکٹ ساؤتھ، ویسٹ اور سیٹرل کی 47 خواتین باکسرز حصّہ لے رہی ہیں 26 کے جی کی ویٹ کیٹیگری میں اقراء اختر نے ارمون فاطمہ کو تین صفر سے، 34 کے جی میں عافیہ نے فضہ شہباز کو تین صفر سے، 36 کے جی میں سحر نے فاطمہ خان کو دو ایک سے، عالیہ سومرو نے نسیمہ کو تین صفر سے، مہوش نے ملیحہ کو دوایک سے 38 کے جی میں سمیعہ نے آفرین کو دوایک سے، 40 کے جی میں رخسار نے امام فاطمہ کو دوایک سے، نمرا نے شرف ناز کو تین صفر سے، سارہ نے عروج بسمہ کو تین صفر سے شکست دی، جونیئر کلاس میں فاطمہ نے ماہ نور کو تین صفر، حنیفہ نے سمیرا کو دوایک سے اور شمس النساء نے دعا کو دوایک سے ہرا دیا انڈر 18 یوتھ کلاس مقابلوں میں گل جبیں نے آسامرہ کو تین صفر سے، سومیہ نے شازیہ کو تین صفر سے، اور حسن بانو نے ماہ نور نثار کو تین صفر سے شکست دی قبل ازیں ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ پا کستانی خواتین کی صلاحیتیں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی کسی طور کم نہیں ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں کھیلوں کا بہترین انفراسڑکچر اور مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور استعمال کرکے ملکی اور بین الا قوامی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کرسکیں چیمپئین شپ میں شریک کھلاڑیوں نے جس مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کیا میں اپنی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور آفیشل کو مبارکباد پیش کرتی ہوں تہمینہ آصف نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کوشجر کاری، ماحولیاتی صفائی اپنے اردگرد کے ماحول کو گیمز سے پہلے اور بعد میں صاف رکھے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ انکی دیکھ بھال میں بھی اپنافعال کردارادا کریں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منجمند ہونے کا براہ راست اثر کھلاڑیوں، آرگنائزرزاور گراؤنڈ اسٹاف کوہوا ہے تاہم سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن مسلسل اپنے ایونٹس آرگنائز کررہی ہے جس سے جہاں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے وہیں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے میں بہت مدد ملتی ہے اس موقع پر اولمپئین ملنگ بلوچ، کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، ایس بی اے کے صدر اصغر بلوچ، انٹرنیشنل باکسرز محمد امین، مراد بخش، شیر محمد اور عبدالرشید بھی موجود تھے