کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ سیکنڈ الیون کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر 28،000 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے،سلو اوور ریٹ پر جرمانہ این بی پی سپورٹ کمپلیکس میں جاری تین روزہ قائد اعظم ٹرافی سیکنڈالیون کے میچ کے اختتام پر عائد کیا گیا ،اس میچ میں سندھ اور خیبر پختوخواہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،جمعہ کی شام کو میچ کا بے نتیجہ رہا تھا۔.
میچ کے اختتام پر اوور ریٹ چیک کیا گیا تو سندھ سیکنڈ الیون کی ٹیم مطلوبہ اورز سے تین اوور پیچھے تھی۔فیلڈ امپائرماجد حسین اور میر دادنے جرمانہ عائد کیا۔سندھ سیکنڈ الیون کے کپتان سیف اللہ بنگش نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئےمیچ ریفری احمر سعید کی طرف عائد کر دہ جرمانے کو قبول کیا۔