سلو اوور ریٹ کے باعث پی سی بی بلاسٹر پر جرمانہ عائد


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)سلو اوور ریٹ کے باعث پی سی بی بلاسٹرز پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سلواوور ریٹ پر جرمانہ نیشنل ٹرائینگولرٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کے ایک میچ میں عائد کیا گیا جس میں پی سی بی بلاسٹر اور پی سی بی چیلجنرزمدمقابل تھیں۔

اس میچ میں پی سی بی بلاسٹرزکی ٹیم نے مقررہ اوورز سےایک اوور کم کروایا۔ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔


پی سی بی بلاسٹرز پر جرمانہ آن فیلڈ امپائرزعبد المقیط اور حمیرا فرح نے عائد کیا۔
پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان عالیہ ریاض نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا جس کے بعد میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے اُن پر جرمانہ عائد کردیا۔

تعارف: newseditor