لاہور قلندر، زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 گلوبل اسپورٹس ابھرتے کرکٹرز تلاش کریں گے

 

 

لاہور قلندر، زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 گلوبل اسپورٹس ابھرتے کرکٹرز تلاش کریں گے

ہرارے (خصوصی رپورٹ) لاہور قلندر،زمبابوے کرکٹ اور ٹی 10 سپورٹس نے ابھرتے کرکٹر کی تلاش اور ان کی تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں زمبابوے کرکٹ زمبابوے میں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ڈی پی کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد ایسے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت کرنا ہے جو مستقبل میں ستارے بننے کے خواہش رکھتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے کہا کہ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس اور زمبابوے کرکٹ کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے کام کرنا بہت خوشی بات ہے ۔ لاہور قلندرز ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون زمبابوے کے کرکٹرز کے لیے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک واضح راستہ ہموار کرے گا کیونکہ ہماری پی ڈی پی سے شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور زمان خان نے پاکستانی کرکٹ میں جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کا ہمارا سفر 8 برس قبل شروع ہوا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ زمبابوے میں اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے ۔

 

 

error: Content is protected !!