کراچی میں فینسنگ کی بنیادی تیکنیک سیکھانے کیلئے ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کا انعقاد

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں فیسنگ کوچنگ و ٹریننگ کیمپ 28 نومبر بروز ہفتہ اور 29 نومبر بروز اتوار کو یونین کلب نزد فیروز آباد پولیس اسٹیشن پی ای سی ایچ ایس پر ہوگا،،
سندھ کے سیکریٹری و ہیڈ کوچ محمد تقی فینسنگ کے کھلاڑیوں کو بنیادی تیکینک کے حوالے سے آگاہی دیں گے، جبکہ خواتین پلئیرز کو سینئیر انسٹریکٹر عائشہ اور ماہ نور ابتدائی ڈرلز اور بنیادی مہارتوں کے بارے میں بتائیں گی،
کیمپ کی انٹری فیس 1000 روپے ہے
فینسنگ ایسوسی ایشن اگلے سال سکھر میں سندھ گیمز کا انعقاد کررہی ہے، جس کے بعد نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ ہے پھرسولیڈیرٹی گیمز جو ترکی میں منعقد ہوں گے اس کیلئے بھی ٹیم کی تیار کرنی ہے،
کیمپ مکمل ایس او پیز کے ساتھ لگے گا ایسوسی ایشن فینسنگ کا تمام سامان خود فراہم کرے گی،
فینسنگ جو اولمپک گیم ہے کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ کیمپ میں شرکت کرکے اپنی اہلیت ثابت کریں،

تعارف: newseditor