کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئیقومی اسکواڈ میں شامل 51 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے
چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہی پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گےدونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے
قومی اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گاجہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گامینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی
اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی لی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے
ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا
کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی
ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا