اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سکواش فیڈ ریشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے مقابلےمصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں منگل کو مینز سیکنڈ رائونڈ اور ویمنز فرسٹ رائونڈ کے قمابلے ہوئے،مینز مقابلوں میں طیب اسلم نے نور زمان کو11-1, 11-9, 11-9 (25 Min); سے فرحان ہاشمی نے ظاہر شاہ کو11-2, 11-7, 11-7 سے اسرار احمد نے سید علی بخاری کو11-8, 11-5, 11-7 (29 Min); سے وقاص محبوب نے فرحان محبوب کو 11-8, 11-9, 11-7 (24 Min); سے احمد فرید نے محمد بلال کو9-11, 11-7, 11-8, 11-2 (26 Min); سے فرحان زمان نے حارث قاسم کو11-7, 11-4, 11-8 (26 Min) سے ناصر اقبال نے دانش اطلس کو11-2, 12-10, 11-5 (23 Min); سے عاصم خان نے ذیشان ذیب کو11-7, 11-7, 11-7 (35 Min) سے ہرایا۔ویمنز فرسٹ رائونڈ کے مقابلوں میں آمنہ فیاض نے زینب کو11-7, 7-11, 11-7, 11-4 (27 Min); سے انعم نے لیسا عمران کو2-10, 11-6, 11-4 (16); سے سمعیہ شوکت نے نور النعم کو 11-4, 11-9, 14-12 (18 Min)سے مدینہ نے نورینہ شمس کو 11-3, 11-5, 11-3 (08 Min); سے مقدس نے آمن کو11-5, 8-11, 11-7, 11-4 (26 Min); سے نور الہدی نے فہمینہ کو11-3, 11-5, 11-6 (12 Min); سے شکست دی۔