دوسری یوتھ ارچری چمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی،مارخورٹیم نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) دوسری یوتھ ارچری چمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی،مارخورٹیم نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ائیبکس ٹیم نے دوسری اوربل ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹریٹٹیوتھ افیئرز کے تعاون سے پختونخوا آرچری کلب کے زیر اہتمام ایبٹ آباد اور نتھیاگلی میں منعقدہ دوسری یوتھ چمپئن میں ٹیم ایونٹ،انفرادی اوراوپن کٹیگری کے مقابلے کھیلے گئے،ان مقابلوں میں مردوخواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔نتھیاگلی میں منعقدہ ارچری کے ٹیم ایونٹ میں مارخورکے کھلاڑیوں سلمان،شاہ زیب اور حسنہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ائیبکس ٹیم کے کھلاڑیوں ارسہ علی،فریداورشعیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ بل ٹیم کے کھلاڑیوں محمد طیب،یوسف اورشعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انفرادی مقابلوں میں محمد طیب نے گولڈ،شعیب نے سلوراورارسہ علی نے برائونزمیڈل جیت لیا۔ان مقابلوں میں مجموعی طور شعیب کی کارکردگی اچھی رہی اور بہترین سکوررقرادیدیئے گئے۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کاافتتاح ریٹایرڈ میجر طارق خان نے کیا،جبکہ ایونٹ میں میڈلزاپنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورمیڈلز دینگے۔

تعارف: newseditor