پاکستانی سکواڈ کی کوئنز ٹائون میں بھرپور مشقیں جاری


کوئنز ٹائون (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ اسکواڈز کی نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاون میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ ز نے کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن کا مشکل وقت گزارنے بعد اب کوئنز ٹاون میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جہاں اسکواڈز ، ٹوئنٹی ٹیم اور پاکستان شاہینز مختلف اوقات میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور دونوں اسکواڈز اپنے اپنے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 18 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے جب کہ پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کھیلنا ہے، پاکستان شاہینز میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن ایونٹ سینٹر میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن کیا اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا ہے جب کہ سینیریو بیس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے گئے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں بھی جاری ہیں اور کھلاڑیوں نے آج دوسرے روز بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا۔پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی جہاں واحد 4 روزہ میچ 16 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor