آل پاکستان ریلوے جمناسٹک کے مقابلے 30تا31دسمبر پشاور میں منعقدہونگے،حامدفاروق قریشی ڈویژنل کمرشل وسپورٹس آفیسر



پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے کے ڈویژنل کمرشل وسپورٹس آفیسرحامدفاروق قریشی نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کلیدی رو ل ادکیا اور انشاء اللہ کھلاڑیوں کی سرپرستی اور ملک میں شعبہ کھیل کو بان عروج پر پہنچانے کیلئے مستقبل میں بھی خدمات انجام دینگے،اوراسی مقصد کیلئے آل پاکستان ریلوے جمناسٹک کے مقابلے 30تا31دسمبر کو پشاور میں منعقد ہونگے ،جس میں ملک بھر سے ڈویژن کی سطح پر ریلوے کی ٹیمیں بھر پور حصہ لیںگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سپورٹس انچارج عظمت خان بھی موجودتھے۔حامد فاروق قریشی نے کہاکہ پاکستان ریلوے کے زیر اہتمام ملتان،لاہور،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں محکمہ ریلوے کے انٹر ڈویژنل کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں اور اس سلسلے میں آل پاکستان ریلوے انٹر ڈویژنل کے دوروزہ جمناسٹک کے مقابلے 30اور 31دسمبر تک پشاور میں کھیلے جائینگے۔جس کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کررکھی ہے ،انہوںنے کہاکہ ان مقابلوں کیلئے پشاور ڈویژن کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری اور انشاء اللہ گولڈمیڈلز جیتنے میں کامیاب ہوجائینگے،ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ میڈلز جیتنے والے پشاور کے کھلاڑیوں کومراعات دینگے جو کھلاڑیوں کا حق ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ ریلوے کے انٹرڈویژنل گھیلوں کے مقابلوں میں 22مختلف گیمز کے ایونٹس منعقد ہورہے ہیں،جن میں پشاور ڈویژن کے کھلاڑی بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پشاور میںمنعقدہ جمناسٹک مقابلوں کے کامیاب انعقاد اور پشاور میں ریلوے کی آراضی پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد ہی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے حکام کیساتھ ملاقات کرینگے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!