کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اکیڈمیزکلیدی کردار ادا کرتی ہیں،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر(Irshad Ali Sodhar) نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اکیڈمیزکلیدی کردار ادا کرتی ہیں پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے یہ کھیل لیاری کی پہچان اور یہاں کے نوجوان اس کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤرکھتے ہیں ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے ککری گراؤنڈ لیاری میں پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر جاویدعرب کی نگرانی میں قائم جافا (JAFA) سوکراکیڈمی کے کھلاڑیوں میں ڈی ایم سی ساؤتھ کیجانب سے فٹبال کاسامان دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی رکن تہمینہ آصف،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،وائس چیئرمین آصف عظیم،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے محمد ناصربھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ دنیا بھرمیں گراس روٹ لیول سے ہی کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں جسمانی اور کھیل کے ٹیکنیکل امور سے متعلق تربیت دی جاتی ہے جس کے باعث انٹرنیشنل ایونٹس میں ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے ہمارے کھلاڑی بھی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر سے بھی کھلاڑیوں کو کھیل کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر)کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تا کہ کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرسکیں ارشاد علی سوڈھر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کی سوفیصدجسمانی فٹنس سے مشروط ہے فٹ بال کے مقامی کوچز اور کھلاڑیوں کوتجربہ کار انٹرنیشنل کوچز کی ٹریننگ سے جہاں ان کا فٹنس لیول بہتر ہوگا وہیں ان کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی فٹبال اکیڈمی میں کوالیفائڈ کوچز کی تربیت سے ہمیں مستقبل کے اسٹارز کھلاڑی بنانے میں بہت مدد ملے گی ڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ جہاں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے وہیں کھیلوں کے فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کر صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر صحت مند زندگی کے ساتھ صحت مند معاشرے کاقیام بھی یقینی بنارہی ہے کرجافا سوکراکیڈمی میں زیرتربیت کھلاڑیوں کیلئے آئندہ بھی ڈی ایم سی ساؤتھ اپنا بھرپور تعاون اور مکمل معاونت فراہم کرے گا جافا سوکراکیڈمی نے گراس روٹ لیول سے اکیڈمی قائم کرکے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس سے آنے والے وقتوں میں پاکستان میں فٹبال کے کھیل کونوجوان کھلاڑیوں کی ایک نئی کمک ملے گی اکیڈمی کا قیام نوجوان کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا اس موقع پر جافا اکیڈمی کی چیف کوچ جاوید عرب نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیجانب سے اکیڈمی کی خصوصی سرپرستی کرنے پر شکریہ اداکیا

تعارف: newseditor