کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ پر پانچواں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ عسکری الفاز کلب نے بحریہ کلب کو بآسانی 76-50 پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔ فائنل کی مہمان خصوصی عیسیٰ لیب کی ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر مریم فرحان عیسیٰ تھی۔ جبکہ اس موقع پر گورنر روٹری کلب پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، PAF کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس اسد عباد علی، KBBAکے صدر غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹرمریم فرحان ے اعلان کیا کہ انکا ادارہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا۔ اور اگلے سال دو ٹورنامنٹ ہم اسپانسر کریں گے پہلا ٹورنامنٹ جنوری میں گرلز کا اور دوسرا نومبر میں بوائز کا ہوگا۔ ڈاکٹر مریم فرحان عیسیٰ نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ہمارے ملک میں باسکٹ بال کھیل کو وہی عرو ج حاصل ہو جو امریکہ میں ہے انہوں نے بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹریٹر ارشاد علی سوڈھر کا آرام باغ میں باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں اظہار تشکر کیا۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیسیٰ لیب جہاں طبی سہولیات لوگوں فراہم کررہا اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے میدان بھی آباد رہے اور ایک صحتمند معاشرہ پروان چڑھے کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس کے کھیلوں کے فروغ دینے سے وابستہ ہے کیوں کے کھلاڑی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں، KBBAکے صدر غلام محمد خان، نے بھی خطاب کیا۔ اور میڈیا کا ٹورنامنٹ کی تشہیر کرنے پر خصوصی اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر حمیرا صدیقی، عظمیٰ شاہد، زعیمہ خاتون، سلیم خمیسانی، اور انٹرنیشنل ریسلر شیرخان کو کھیلوں میں خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ دیئے گئے۔ تقریب اختتام کی نظامت نیشنل بینک کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان نے کی۔۔ فائنل میں جو کہ تین کواٹرز تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہا لیکن چوتھے کواٹر میں عسکری کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے بھرپور تجرے کا استعمال کیا۔ خصوصاً انس عثمان نے 5 تھری پوائنٹر کی مدد سے 28، سیف اللہ نوشیروانی نے 22 اور شاہ میر ظہیر نے 21پوائنٹ اسکور کیئے جبکہ بحریہ کلب کی جانب سے زونیر علی نے 18، عون اکرم نے 15اور بلال گجر نے 10پوائنٹ اسکور کیئے۔ طارق حسین، زاہد ملک اور سید مصنف شاہ لنے میچ سپروائز کیا۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی عون اکرم اور مین آف دی میچ انس عثمان کو قرار دیاگیا۔