نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے،جہانگیرخان


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دنیا ئے اسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنی اور نیشنل بینک کی انتظامیہ کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں کہ نیشنل بینک اسپورٹس کلب میں اسکوائش کھیل سے متعلق ہر طرح سہولت کے حوالے سے جو بھی مدددرکار ہوگی میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جہانگیر خان نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کا مقام ہے کہ نیشنل بینک جوکہ قومی بینک ہے اس نے کھلاڑیوں کو روزگا ر سے نواز ا بلکہ ملک کو عظیم کھلاڑی مہیا کئے اس کے علاوہ یہ جدید سہولتوں سے آراستہ اسپورٹس کمپلیکس بینک کا قوم کو تحفہ ہے اس موقع پر انہوں نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے اسپورٹس کنسلٹنٹ قومی ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی خدمات کو جو انہوں نے اسپورٹس خصوصاً این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے حوالے سے سہراہا اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے تفصیل کے ساتھ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس سے متعلق بریفینگ دی، اس موقع پر انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی افشاں شکیل، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی، انورفاروقی، ابوزر امراؤاور دیگر موجود تھے

تعارف: newseditor