پشاور( سپورٹس رپورٹر) سال 2019 میں نیپال میں ہونیوالے سائوتھ ایشین گیمز میں انٹی ڈوپنگ کمیٹی کی جانب سے کئے جانیوالے ٹیسٹ میں تین پاکستانی اتھلیٹ کے سمپل میں ممنوعہ ادویات کی موجودگی کی انکشاف ہوا تھا جس پر ان کھلاڑیوں پر چار سال کیلئے پابندی کی گئی تھی تاہم سال 2020 ختم ہونے کو ہے اور ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو کاروائی کرنیکا خیال آگیا ایک سال بعد کی جانیوالی کاروائی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اس معاملے میں کتنی سنجیدہ اور فعال ہے..