ہاکی فیڈریشن کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں،فہمیدہ مرزا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، ہاکی فیڈریشن کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں، ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کی بحالی کے لئے جامعہ پلان ترتیب دے، پی ایس بی اسلام آباد کے ہاکی گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہوجائے گا، ڈاکٹر جنید علی شاہ کی سرپرستی میں کراچی ہاکی ایسوسی کے کاموں کی بہت تعریف سنی ہے۔ سابق صوبائی وزیر مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے صاحب زادے سے یہ ہی امید ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح کھیلوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جلد کے ایچ اے کا دورہِ کرونگی۔

تعارف: newseditor