پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)کے پی چس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس پشاور میں فرید خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محمدوقارودیگرعہدیداروں نے شرکت کی جس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کے پی سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز نے سپورٹس کے ڈپٹی سیکرٹری جبریل رضا کی ہدایات پرایک غیر قانونی نوٹیفکیشن کے زریعے نہ صرف میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں بلکہ حکومت پاکستان، کے پی حکومت کی سپورٹس پالیسی جو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھی ہے، کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوۓ غیر قانونی طور پر ایک متوازی ایسوسی ایشن کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. مجلس عاملہ نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ جبریل رضا نے سپورٹس کا ڈپٹی سیکرٹری ہوتے ہوۓ اپنے سرکاری عہدے کا غیر قانونی استعمال کیا اور اپنے ماتحت ڈائریکٹر آپریشنز ثقلین شاہ پر دباؤ ڈالا اور نہ صرف غیر قانونی متوازی ایسوسی ایشن کا نوٹیفکیشن جاری کرایا بلکہ سپورٹس کا ڈپٹی سیکرٹری ہوتے ہوۓ اپنے آپ کو جعلی ایسوسی ایشن میں سینئر نائب صدر بھی بنا لیا. یہ کونفلکٹ اف انٹرسٹ کی ایک انوکھی مثال ہے اور حکومتی پالیسی کی شدید خلاف ورزی ہے. اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جبریل رضا کو یہ تمام باتیں معلوم تھیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز پر اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان چس فیڈرشن نے انتخابات میں کے پی چس اسوسی ایشن نے پشاور کی سول عدالت کے آرڈرز پر حصہ لیا تھا اور خیبر پختون خواہ کے لئے نائب صدر اور سیکرٹری اطلاعات کی دو سیٹیں جیتی تھیں. مذکورہ دو اشخاص نے نہ صرف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے بلک اس سازش کےزریعے خیبر پختون خواہ کو پورے پاکستان میں تماشا بنایا جا رہا ہے اور صوبے کی حق تلفی کی جا رہی ہے.
اجلاس میں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر کھیل کے پی ، ڈی جی سپورٹس، ، اور سے اپیل کی کے صوبے کے حقوق کا تحفظ کیا جاۓ اور اس جعلی نوٹیفکیشن کو کلعدم قراردیا جائے اور جاری کرنے والوں کے خلاف کروائی کی جاۓ.
مجلس عاملہ نے کے پی چس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمّد وقار کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف تمام فورمز بشمول وزیر اعظم پورٹل پر احتجاج رجسٹر کرایا جاۓ اوراگر پھر بھی انصاف نہ ملے تو پھر انصاف کے لئیےعدالتوں کادروازہ کھٹکھٹایاجاۓ۔