قائد اعظم ڈے کے ایم سی انٹر اکیڈمی انڈر- 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد کریں گے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمٰی کراچی کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کے ایم سی انٹر اکیڈمی انڈر – 16 کرکٹ ٹورنامنٹ آج جمعہ 25 دسمبر سے کے ایم سی ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ اور کے ایم سی کرکٹ گراونڈ ناظم آباد پر کھیلا جاۓ گا سینئیر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم سی کی ہدایت پر اور کنور ایوب ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کی زیر نگرانی منعقدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی صبح ساڑھے دس بجے کے ایم سی ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ نارتھ ناظم آباد پر باقاعدہ گیند کو ہٹ لگا کر کریں گے اس موقع پر کے ایم سی افسران ،کرکٹ آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہوگی افتتاحی میچ کے ایم سی کرکٹ اکیڈمی اور آذاد کرکٹ اکیڈمی کے مابین صبح 9 بجے کھیلا جاۓ گا ٹورنامنٹ کے آرگنائز نگ سیکریٹری ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی کی 12 مشہور اکیڈمیز شرکت کررہی ہیں جن میں کے ایم سی کرکٹ اکیڈمی ، آذاد کرکٹ اکیڈمی ، نیشنل بینک آف پاکستان کرکٹ اکیڈمی ، پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی ، معین خان کرکٹ اکیڈمی ، داؤد اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی ، یونائیٹڈ کرکٹ اکیڈمی ، باب وولمر کرکٹ اکیڈمی ، سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی ، افتخار احمد کرکٹ اکیڈمی ، ناظم باد جیمخانہ کرکٹ اکیڈمی اور کسٹم اکیڈمی شامل ہیں ان اکیڈمیز کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر ٹیم کو دو دو گروپ میچ کھیلنا ہونگے ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہوگی ایک اننگ 30 اوورز پر مشتمل ہوگی ٹورنامنٹ میں شریک تمام اکیڈمیز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی اسکروٹنی کے لئے ب فارم کے ساتھ صبح دس بجے 20 کھلاڑیوں کے ہمراہ سفید کرکٹ کٹ میں ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری کو رپورٹ کریں واضح رہے کہ یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعد پیدا ہونے والا کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کا اہل ہوگا۔

تعارف: newseditor