خواتین کو مارشل آرٹس میں بھرہورحصہ لیناچاہیئے کیونکہ اسکے سیکھنے سے خواتین میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے یے،خاتون باکسرصوفیہ جاوید

پشاور۔۔ سائوتھ ایشین برائونزمیڈلسٹ خاتون باکسر صوفیہ جاوید نے کہاہے کہ خواتین کو کھیلوں میں بھرہورحصہ لیناچاہیئے،بلکہ مارشل آرٹس سیکھنے سےخوداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روزحیات آبادمیں محکمہ یوتھ کے ضلعی یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام منعقدہ کرسمس تقریب کےموقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتےہوئےکہی۔صوفیہ جاوید نے کہاکہ بنیادی طورپروہ ووشوکنگفوکی کھلاڑی ہیں تاہم وہ باکسنگ میں بھی کافی دلچسپی لے رہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ باکسنگ کی چند ہفتوں کی تربیت سے انکے کھیل میں نکھار آگیااوراپنی صلاحیتوں کے بلبوتے سائوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی باکسنگ ٹیم میں موقع دیاگیا اور اس طرح اپنی پہلے ہی اس بڑے گیمز میں پاکستان کیلئے برائونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئی

انہوں نےکہاک میں سمجھتی ہو کہ خواتین کو کھیلوں اور خصوصاً مارشل آرٹس میں حصہ لینا چاہیئے اور یہ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔مارشل آرٹس سیکھنے سے خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور کسی بھی حادثے پیش آنے کےوقت بہتر اندازمیں اپنا دفاع کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل نے صو بے میں کھیلوں کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جسکے باعث مردکھکاڑیو ن بلکہ خواتین کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انہی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین کھیلوں کی طرف آنے لگی ہیں جوکہ ایک خوش آئند بات یے۔

تعارف: newseditor