کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹی ایم سی گراؤند میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو نو وکٹوں سے شکست دے دی،بلوچستان نے ٹاس جیت کر سنٹرل پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جنید علی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بلوچستان کی طرف سے زین اللہ اور فہد حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عبد الوحد بنگلزئی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بلوچستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر18.1 اوورز میں حاصل کر لیا ،بلوچستان کی طرف سے بسم اللہ خان نے 47 رنز بنائے انکی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عبد الواحد بنگلزئی نے 31 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں تین چوکے شامل تھے۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 93 رنز سے شکست دے دی،ناردرن نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سندھ نے 50 اوورز میں 263 رنز بنائے،سندھ کے بلے باز فراز علی نے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انکی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔سعد خان نے چھ چوکوں کے ساتھ 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ناردرن کی طرف عامر جمال، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن کی ٹیم 40.3 اوورزمیں 170 رنز بناکرآؤٹ ہو گئی،انکی ٹیم کی طرف سے زید خان نے 56 اور شعیب احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔سندھ کی طرف سے رمیز عزیز نے 11 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حسان خان نے بھی 30 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا،خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوور میں 248 رنز بنائے۔خیبر پختونخواہ کے اوپنرز محمد محسن خان نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مد د سے 65 رنز کی اننگز کھیلی اور صاحبزادہ فرحان نے چھے چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔نبی گل نے 29 اور محمد حارث نے 24 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کےبالر احسن بیگ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے لیے انھوں نے 48 رنز دیئے۔ذوہیب آفریدی اور مختار احمد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے ٹارگٹ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر45.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔سدرن پنجاب کی طرف سے مختار احمدنے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی وقار حسین نے 89 رنز بنائے انکی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔انس مصطفیٰ نے 39 اور محمد محسن نے 22 رنز بنائے۔