پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلے چیف جسٹس سیٹھ وقار میموریل سپورٹس گالاکے سلسلے میں خواتین وکلاء کے مابین ارچری کےمقابلے اختتام پذیر ہوگئے،جبکہ اتھلیٹکس ،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقاںلے جاری ارچری مقابلوں میں مریم امان ایڈوکٹ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوئی گولڈمیڈل حاصل کیا۔قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ آرچری کے مقابلوں میں بڑی تعداد میں خواتین وکلاء نے بھرپورشرکت کی
ان مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 15خواتین وکلاء نے کوالیفائی کرلیا۔ان مقابلوں کے نتائج کے مطابق مریم امان ایڈوکیٹ نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ ماہین کمال نے سلور اورمیمونہ برائونزمیڈل حاصل کرلیا۔اس موقع پرمریم آمان ایڈوکیٹ اورمیمونہ ایڈوکیٹ نے وکلاء کے مابین سپورٹس مقابلے منعقد کرانا خوش آئند ہے
ہماری خواتین وکلاء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیااور خوب انجوائےکیالیکن ارچری کے مقابلوں میںں میں شرکت کرکے اچھالگا،انکاکہناتھا کہ ڈی سپورس اسفندیارخٹک کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم۔کردیئے۔
انہوں نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ انشاءاللہ وہ سپورٹس کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔