خیبرپختونخواجوڈوایسوسی ایشین نے صوبے میں نچلی سطح پر جوڈوکے فروغ کیلئے ایک بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ،مسعود احمد

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخواجوڈوایسوسی ایشین نے صوبے میں نچلی سطح پر جوڈوکے فروغ کیلئے ایک بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ،جسکے تحت مختلف اضلاع بشمول قبائلی علاقہ جات میں کھلاڑیوں کی تربیتی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ،پہلے مرحلے میں ڈی آئی خان،بنوں اور کوہاٹ میں ٹریننگ کیمپ لگائی جارہی ہے ،ڈی آئی خان دوروہ کیمپ کا آغاز ہوگیاہے۔خیبر پختونخواجوڈوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سمیت صوبے بھر میں جوڈوکے تربیتی کیمپ لگانے کا مقصد خیبر پختونخوامیں جوڈوکھیل کو فروغ دینااور نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لاناہے ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ڈی آئی خان میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا،اس میں بنوں،وزیرستان،ٹانگ اور قریبی علاقوں سے کھلاڑی شریک ہونگے،جبکہ 28تا 29اکتوبر کو بنوں میں تربیتی لگے گا،جس میں بنوں،لکی مروت کے کھلاڑی حصہ لیںگے اور کوہاٹ میںکھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30اور31دسمبر کو منعقد ہوگا،اس کیمپ میں کوہاٹ اور ہنگوسمیت قریبی علاقوں کے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہونگے ،انہوںنے کہاکہ تربیتی کیمپ  میں شریک ان کھلاڑیوں کو قومی اور انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچز ٹریننگ دینگے ۔مسعود احمد کا کہناہے کہ اس طرح ہمیں صوبے میں جاری انڈر21گیمز سمیت نیشنل اور انٹر نیشنل کے آنے والے ٹورنامنٹس کیلئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے ۔

تعارف: newseditor