پشاور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ڈے آرچری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،چمپئن شپ میں پروفیشنل سینئر،جونیئر اور ویٹرن کٹیگری کے مابین مقابلے کھیلے گئے،انڈر 21کھلاڑیوں میں شعیب نے گولڈمیڈل جیتاجبکہ جونیئر ارچرزمیں یونس نے گولڈمیڈل جیت لیا،بچوںمیں سمیع اور اوپن کٹیگری میں وجاہت علی خان نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ مہمان خصوصی تھے، جنہوںنے نمایاں پوزیشن ینے والے کھلاڑیوں کو سرٹفیلٹکس اور کیش انعامات مادیئےْ۔اس موقع پر پختونخواآرچری کلب کی صدر وکو چ ساراخان ، سیکرٹری وقاص خلیل اور میڈیاسے سیکرٹری غنی الرحمن بھی موجود تھے ۔پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواکے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے سنبل خان فٹبال گرائونڈمیں منعقدہ قائداعظم ڈے آرچری چمپئن شپ بھر پور اندازمیں منعقد کیاگیا،جس میں بڑی تعدادمیں مختلف ایجزگروپ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ان مقابلوں میں سنیئر،جونیئرز،عمربچوں سمیت اوپن کٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے ۔مقابلوں کے اختتام پر جاری نتائج کے مطابق جونیئر زکٹیگری کے مابین10میٹر کے مقابلوں میںیونس نے گولڈ،حاشر نے سلور اور عارض نے برائونزمیڈل جیتا،انڈر21ارچرزکے مابین 30میٹر کے مقابلوں میںشعیب نے پہلی پوزیشن لی ،جبکہ حسنہ بیگم نے دوسری اور محسن نے تیسری پوزیشن جیت لی۔بیگینر زکے 18میٹر میں سمیع نے گولڈ،عارف نے سلور اور یوسف نے برائونزمیڈل جیتا،اسی طرح اوپن کٹیگر ی کے50میٹر کے مقابلوں میںوجاہت علی خان نے گولڈ،میجر(ر)اکبر اعظم نے سلور اور وقاص احمد خلیل نے برائونزمیڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ نے پوزیشن لینے والے آرچرزکوسرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دیئے۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بٹ نے صوبے میں آرچری کے فروغ کیلئے پختونخواآرچری کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس کلب سے مختلف ایجزگروپ کے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے آرچری کوچ ساراخان نے بتایاکہ سپورتس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکا مکمل سپورٹ حاصل ہے اور انہی کی بھر پور سپورٹ کے باعث آج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں اور انکی سرپرستی اسی طرح جاری رہی توانشاء اللہ اس سے بڑھ کر کام کرینگے۔