پہلا ٹیسٹ،شاہین آفریدی کی تین وکٹیں،نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں پر 222رنز بنا لئے،ولیمسن 94 پر ناٹ آئوٹ


ترنگا (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 222 رنز بنالئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ پر موجود 94 رنز بنانے والے کپتان کین ولیمسن اور 42 رنز اسکور کرنے والے ہینری نکلز کا ایک کیچ بھی ڈراپ کیا گیا ہے، میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ولیمسن، ٹیلر کی پاکستان کیخلاف تیسری وکٹ پر سنچری پارٹنرشپ

ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین آفریدی نے پہلے اور مٰن تام لیتھم کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد ٹام بلینڈل بھی 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، کیویز کی تیسری وکٹ پر راس ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن نے 120 رنز کی شراکت بنائی، اس دوران کین ولیمسن کا کیچ بھی ڈراپ ہوا۔

ٹیلر 70 رنز بناکر شاہین شاہ آفیدی کا تیسرا شکار بنے، ان کے آوٹ ہوجانے کے بعد ولیمسن نے ہینری نکلز کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی ،اس دوران ولیمسن کو 86 رنز پر ایک اور موقع ملا جب حارث سہیل نے سلپ مین ان کا کیچ گرا دیا، ہینری نکلز کا کیچ بھی باونڈری لائن پر عباس نے گرا یا۔

دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر222 رنز بنالئے، کیوی قائد ولیمسن 94 اور نکلز 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تعارف: newseditor