کورونامیں اضافے کے پیش نظر پنیاں میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملتوی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) کورونامیں اضافے کے پیش نظر کھیلوں کے میدان ایک بار پھر ویران ہونے لگے،پنیاں میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملتوی کردیاگیا۔ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیں بڑھتے یوئے کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظرصوبے میں کھیلوں کے میدان ایک مرتبہ پھر ویران ہونے لگے،صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن اور ضلعی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ضلع ہری پورکے علاقہ پنیاں میں صوابی اورچارسدہ کی ٹیموں کے مابین انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ  ایک بار پھر ملتوی کردیاگیا۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فائنل میچ کھیلنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا، تاہم کورونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سے اجازت نہ مل ملنے کے باعث  فائنل میچ شیڈول کے مطابق نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ہری پورمیں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کے میچز میں ہزاروں کی تعداد میں تماشائی شریک ہوتے ہیں اور جوق درجوق بیٹھے ہوتے ہیں جس میں کورو ناکے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔ان حالات میں کبڈی میچز کرانادرست نہیں۔

تعارف: newseditor