قائد اعظم SSBکپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں 13میچوں کا فیصلہ


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام KBBA کی اجازت اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قائد اعظم SSB کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ اور ملیر کینٹ باسکٹ بال کورٹ پر 13میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں بنوریہ کلب نے سول ٹائیگرز کو 10-7، یونائیٹڈ کلب نے بنوریہ وائٹ کو 10-8، ڈاؤ کلب نے سول وائٹ کو 17-8، نیشنل کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 10-3، گاما سپر اسٹار نے سول وائٹ کو 20-8، گریویٹی کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 18-3، بنوریہ نے نیشنل کلب کو 6-4، بنوریہ نے ڈاؤ کلب کو 10-9، گریویٹی کلب نے نیشنل  کلب کو12-2، گاما سپر اسٹار نے ڈاؤ کلب کو 8-5، گریویٹی کلب نے بنوریہ وائٹ کو 16-5، گاما سپر اسٹار نے بنوریہ وائٹ کو 12-5، اور آخری میچ میں گریویٹی کلب نے گاما سپر اسٹار کو 17-12 سے شکست دے دی۔ ان میچوں میں عباس عابد، علی چن زیب، مشہود، مزمل، سیدامین پاسوش، محمد رافع صلاح الدین، عبید حفیظ، جیہائنی امپوتا، حمزہ پروانی، محمد زید، دانیال مروت، ہمایوں اسلم، نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ سید مصنف شاہ، نزاکت خان، طارق حسین، ظفر اقبال، عامر شریف، زاہد ملک، نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون، ڈاکٹرنعیم احمد، جاوید احمد، ممتاز احمد، عبد اللہ امام نے ٹیکنیکل آفیشلز، یش کمار اور محمد عثمان نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔ آج کے میچوں کا افتتاح KBBAکے صدر غلام محمد خان نے کیا۔ اس موقع پر محمد یعقوب، کیڈٹ کالج سانگھڑ کے PRO اویس احمد خان، انجینئر زین العابدین اور انس اظہر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔یہ چیمپئن شپ FIBA کے قوانین اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے احکامات پر کھیلی جارہی ہے۔

تعارف: newseditor