کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندرن پنجاب کے ضیاء الحق پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز سپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا بیس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کے میچ میں پیش آیا جہاں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
ضیاء الحق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔یہ آرٹیکل میچ میں آؤٹ ہونے پر اپنے ایکشن کے ذریعے غصے اور غیر مناسب رویے کا اظہار کرنے کے متعلق ہے۔
یہ واقعہ میچ کےدوسرے روز سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے118 اوور پیش آیا جب حسن علی کے آؤٹ ہونے پر ضیاءنے انہیں پویلین کی طرف جانے کا اشارہ کیا۔
ضیاء کو قصوار قرار دیا گیا جس پر انھوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔ جرمانہ آن فیلڈایمپائرز شازاب رضا اور عمران جاوید نے عائد کیا۔