کورونا وائرس ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط،پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سی ای او ندیم خان کو برطانیہ کے سفر کی اجازت


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو اعلیٰ عہدیداروں چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو برطانیہ کے لیے سفر کی خصوصی اجازت دیدی ہے۔سی اے اے کے مطابق پی سی بی حکام لندن میں آفیشل میٹنگ کےلیے لاہور اور دبئی سے براستہ لندن روانہ ہونگے۔

پی سی بی حکام کو 2 سے 8 جنوری کی امارات ایئرلائن کی پروازوں کے ذریعے سفر کی خصوصی اجازت ہوگی، پی سی بی چیئرمین اور سی ای او 8 جنوری کو برطانوی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واپس وطن پہنچیں گے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی ای کے 008 کے ذریعے روانہ اور ای کے 624 سےواپس لاہور پہنچیں گے۔

پی سی بی حکام کو کورونا وائرس ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے تحت سفر کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی اور وسیم خان کیلئے برطانیہ کے سفر کی خصوصی اجازت کی درخواست کی تھی۔

تعارف: newseditor