لکی فٹ بال کلب کا سالانہ فیسٹیول میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا



لاہور(سپورٹس رپورٹر)لکی فٹ بال کلب کا سالانہ فیسٹیول میچ 10 جنوری بروز اتوار کو آر اے بازار فٹ بال گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔لکی فٹ بال کلب کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد ادریس کے مطابق سالانہ فیسٹیول میچ لکی فٹ بال کلب کی گرین اور وائٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔جس کے مہمان خصوصی الحاج محمد صیام چوہدری ہوں گے جبکہ دیگر مہمانوں میں حاجی اللہ رکھا چوہدری، سلمان شاہد،محمد وسیم اور محمد عتیق شامل ہیں خصوصی شرکت کریں گے۔لکی فٹ بال کلب (آراے بازار) کے سالانہ فیسٹیول میچ میں سینئر و جونیئر کھلاڑی شرکت کریں گے، اقبال چینی اور شوکت علی ٹیموں کے کوچز ہوں گے۔سالانہ فیسٹیول میچ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں شفقت علی ،محمد فرحان،بابر حسن ،علی رضااور محمد اویس شامل ہیں ۔

error: Content is protected !!