پریمئر سپر لیگ کارپوریٹ چیلنج کپ ،سول ایوی ایشن ، ایکسپرٹ ڈی جی اور جاز کی ٹیموں کی رائونڈ میچز میں کامیابی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کارپوریٹ چیلنج کپ کے رائو نڈ میچز میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایکسپرٹ ڈی جی اور جاز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈی پی ایس کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کہ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوںکے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ احسان اللہ نے 62 اور مدثر خان نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد جواد نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ڈی پی ایس کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بناسکی۔

علی ارحم نے 40 رنز بنائے جبکہ سیف الرحمن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر احسان اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرے میچ میں ایکسپرٹ ڈی جی نے آئی پی سی کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ آئی پی سی پہلے کھیلتے ہوئے 113 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ زاہد الحسن 39 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ حماد عزیز نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مسلم رضا نے 41 رنز بنائے جبکہ زاہد الحسن نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ حماد عزیز شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ماڈل ٹائون گرینز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاز نے اے ایم ٹی کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اے ایم ٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

قیصر نواز 42 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فواد سیف نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جہانزیب محمود نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سعد نجم نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جہانزیب محمود کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

error: Content is protected !!