کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے مایہ ناز بلے باز اظہر نے کہا ہے کہ ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے بہتر بیٹنگ کی، اسکور بورڈ پر رنز لگے ہوئے ہیں، ہمارے پاس اس ٹیسٹ میچ میں اچھا موقع ہے
یہاں کنڈیشنز باؤلرز کے لیے سازگار ہیں، آج سارا دن گیند سیم کرتا رہا ہے، ہم کل صبح اچھی باؤلنگ کر کے میزبان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،وکٹیں گرنے کے باوجود رنز بنانا ہمارے لیے مفید رہا۔
محمد رضوان کے ساتھ جو پارٹنر شپ لگی اس سے ٹیم کو استحکام ملا،ایسی پچ پر رنز بھی بنتے ہیں اور وکٹ بھی ملتی ہے،گزشتہ میچ میں پچ تھوڑی سلو تھی،ابھی تک نیوزی لینڈ میں سنچری نہیں بنا سکا۔
خواہش تھی کہ سنچری بناسکتا مگر ابھی ایک اننگز باقی ہے،آج میرے پاس سنچری بنانے کا ایک اچھا موقع تھا، مشکل کنڈیشنز میں رنز بنانے سے اعتماد بڑھا ہے،یہاں کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں، ڈیبیو کا بھی پریشر ہوتا ہے لیکن ظفر گوہر آج بہت عمدہ کھیلے، ظفر گوہر نے ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت اور پراعتماد کرکٹر ہیں۔