مرحوم مفتی رفیع عثمانی اس امت کا اثاثہ تھے، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کہا ہے کہ مرحوم مفتی رفیع عثمانی اس امت کا اثاثہ تھے۔ممتاز عالمِ دین مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل انتہائی رنجیدہ ہے، اللہ پاک مفتی رفیع عثمانی کے درجات بلند فرمائیں۔محمد رضوان نے لکھا ہے کہ بندے کی اپنے مالک سے ملاقات اور قریب ہو گئی۔ان کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے بھی مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی جمعے کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ مفتی اعظم پاکستان، دارالعلوم کراچی کورنگی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد دارالعلوم کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

error: Content is protected !!