کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔اپنے بیان میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ہرشعبے میں ناکام رہی، خراب فیلڈنگ سے بولرزکی محنت پر بھی پانی پھرگیا، بیٹنگ میں بھی پرفارمنس مستقل نہیں، بولنگ میں تسلسل، فیلڈنگ میں بہتری لانا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے ، امید ہے بیٹسمین ہوم سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 176رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔