پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء فیصل آباد ڈویژن نے جیت


لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی، لاہور ڈویژن دوسرے جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن تیسرے نمبر پر رہے

کامیاب کھلاڑیوں میں 18لاکھ 60ہزار روپے کے کیش انعامات اور246میڈلز تقسیم کئے گئے، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی ، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے فاتح ٹیم فیصل آباد ڈویژن کو ٹرافی دی اورتمام کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، فیصل آباد ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 630پوائنٹس حاصل کرکے چیمپئن قرار پائے

لاہور ڈویژن593پوائنٹس لے کر دوسری اور گوجرانوالہ ڈویژن 293پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہے،ساہیوال ڈویژن نے 188 پوائنٹس کیساتھ چوتھی، راولپنڈی ڈویژن 95پوائنٹس کیساتھ پانچویں جبکہ سرگودھا ڈویژن 84 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی


پیرا آرچرز انفرادی مقابلے میں قاسم طاہر نے پہلی، عبدالغفور نے دوسری اور فیصل نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بلائنڈ آرچری میں فیضان خٹک پہلے

تنویر احمد دوسرے اور ولید عزیز تیسرے نمبر پر رہے۔چیمپئن شپ میں 82گولڈ، 82سلور اور 82برانز میڈلز دیئے گئے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا۔

error: Content is protected !!