حیات آباد کرکٹ گرائونڈ اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر وتزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، کامران بنگش


پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گرائونڈ اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر وتزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی ان دونوں کرکٹ گرائونڈز کو تیار کیا جائے گا جہاں انٹرنیشنل کرکٹ میچ منعقد ہوں گے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ونٹر سپورٹس میڈیا گالا کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پشاور کے عوام کے لئے جلد از جلد انٹرنیشنل کرکٹ کو لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے میچ بھی پشاور میں منعقد ہوں تا کہ یہاں کے عوام کو نہ صرف قومی ہیروز بلکہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی براہ راست دیکھنے کا موقع ملے انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹ گرائونڈز کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جنہیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور کو دوبارہ سے پھولوں کا شہر بنایا جارہا ہے جس کے لئے بھرپور اقدامات جاری ہیں پشاور میں 3 پارکس کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں سے ایک میگا پارک اور دو دیگر پارکس شامل ہیں ان منصوبوں کی منظوری دی جائے گی اور جلد ہی ان پر کام شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد پشاور کے عوام کو تفریحی مقامات کی فراہمی یقینی بنانا ہے اس کے ساتھ ساتھ پشاور کو پھولوں کے شہر کی پہچان کو بحال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!