لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور کراچی کا نیشنل سٹیڈیم 20 فروری سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا ۔ سخت کورونا پروٹوکول میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو کامیابی کے ساتھ کرنے کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی 15 فروری سے بائیو سیکیور ببل میں جانا شروع کردیں گے۔
غیر ملکی کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستان کا سفر کریں گے جہاں کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید 2 مرتبہ ٹیسٹنگ کی جائے گی ، ٹیسٹنگ میں منفی نتائج آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی، پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو 5 روز کے لیے قرنطینہ میں جانا پڑے گا اور آئسولیشن کے دوران بھی 2 مرتبہ اسے ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنے پی ایس ایل ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ چھٹے ایڈیشن کے ڈرافٹس 10 جنوری کو متوقع ہیں۔