ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر


پشاور ( سپورٹس رپورٹر) ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوںکے ساتھ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیرہوگیا۔سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرزخیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقدہ ونٹرمیڈیا سپورٹس گالامیں سپورٹس رائیٹرز،پشاورپریس کلب،ویڈیوجرنلسٹس،فوٹوجرنلسٹس کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے ایونٹ کاچارچاند لگادئیے۔خواتین ایونٹ نے بھی ونٹرمیڈیاسپورٹس گالا کی رونق میں گراں قدراضافہ کیا۔ونٹرسپورٹس گالا کے پرمسرت موقع پرصدرپشاورپریس کلب ایم ریاض مہمان خصوصی تھے اس موقع پر سیکرٹری عمران بخاری نائب صدرنادرخواجہ ،سنیئرجرنلسٹس ناصرحسین،نثاراحمد،فر یداللہ،طارق آفاق،ناصرمحمود،شاہد،ذوالفقارچترالی نے مقابلوںنے بھی بھرپورلطف بھی آٹھایااورخود بھی حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق سائیکل ریس میں حارث احمد نے پہلی ،خرم جلیل نے دوسری،اورکلیم نے تیسری پوزیشن ا پنے نام کی۔بیڈمنٹن مقابلے میںہم ٹی وی کے شہاب اوروقاص کی جوڑی نے پہلی ،سپورٹس رائیٹرز کے اعجاز اورسعد بن اویس نے دوسری پوزیشن حاصل کی اتھلیٹکس چارسومیٹرریس میںنیو ٹی وی کے حارث احمد نے گولڈ،شاہد آفریدی نے سلورجبکہ او رسفیر نے کانسی کاتمغہ جیتا۔رسہ کشی میں ایس ڈبلیواے نے پہلی،ویڈیوجرنلسٹس نے دوسری جبکہ فوٹوجرنلسٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرچری مقابلے میں ایس ڈبلیواے پہلے،فوٹوجرنلسٹس دوسرے اورویڈیو جرنلسٹس کی ٹیم سوئم ٹھہری۔ووڈ بال میں عقیل پہلے،عابددوسرے اورسعد وعظمت تیسرے نمبرپررہے ۔

بوری ریس(سیک ریس) حسیب عظمت نے جیتی جبکہ سفیر دوئم اورملک قیصرسوئم ٹھہرے۔ایونٹ کے اخر میں ایم ریاض،ناصرحسین اورنثاراحمد نے فاتح کھلاڑیوں وٹیموں میں نقدانعامات وتحائف تقسیم کیے۔واضع رہے کہ سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے سپورٹس کمیٹی جس کے چیئرمین عظمت اللہ ،صدرسعد بن اویس،سیکرٹری عاصم شیرازممبران قادرخان،اعجاز بٹ ،ہاشم خان ،شکیل الرحمن نے ایونٹ کی کامیابی میںاہم وکلیدی کرداراداکیا۔

error: Content is protected !!