ونٹرمیڈیا سپورٹس گالا،خواتین مقابلوں کا شاندار انعقاد


پشاور(سپورٹس رپورٹر)ونٹرمیڈیا سپورٹس گالاکے سلسلے میں خواتین مقابلوںنے ایونٹ کوچارچاند لگادیے۔۔ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیرز ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا،کے تعاون ونٹرمیڈیا سپورٹس گالامیں سپورٹس رائیٹرز،پریس پریس کلب کی خواتین ممبران نے بھرپوراندازسے شرکت کی۔۔ونٹرسپورٹس گالا کے پرمسرت موقع پرصدرپشاورپریس کلب ایم ریاض مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ سیکرٹری عمران بخاری نائب صدرنادرخواجہ ،سنیئرجرنلسٹس ناصرحسین بھی اس موقع پرموجود تھے۔نتائج کے مطابق بیڈمنٹن میںجمائمہ نے رفعت کوہراکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی بوری ریس میںنائلہ نے پہلی ،جمائمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی

خواتین کے وڈبال مقابلے میںجیو نیوز کی شیباحیدرنے پہلی،روزنامہ جنگ کی نسرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی رسہ کشی خواتین ایونٹ میں شیباء حیدر،مہوش اورنسرین پرمشتمل جوڑی نے فائنل میںجمائمہ،نائلہ اوررفعت کوہراکر فائنل جیتا۔یونٹ کے اخر میں ایم ریاض،ناصرحسین اورنثاراحمد نے فاتح کھلاڑیوں وٹیموں میں نقدانعامات وتحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض ،نائب صدر نادرخواجہ سیکرٹری عمران بخار ی اور سینئر جرنلسٹ ناصر حسین نے صحافیوں کیلئے بہترین سپورٹس گالا کے انعقاد پر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیگی۔

error: Content is protected !!