شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کا آغازکل ہوگا

 کراچی( اسپورٹس رپورٹر) شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کا آغازکل  12 جنوری بروز منگل دوپہر 1 بجے کے سی سی اے اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد پر ہوگا۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی راجا دھون ہونگے جو ٹورنامنٹ کا رسمہ افتتاح  کرینگے۔ اس موقع کرکٹرز کے دیگر اسپورٹں کی شخصیات بھی موجود ہونگی۔ کراچی کے گراسی گراٶنڈ ٹرف وکٹوں پر ہونے والے ایونٹ میں  8 نامور اکیڈمیز کی ٹیمیں لیگ پر مد مقابل ہونگی۔ جن میں سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی، باب وولمر کرکٹ اکیڈمی، آذاد کرکٹ اکیڈمی، داود کرکٹ اکیڈمی، ہونائٹیڈ اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی، ٹینگو کرکٹ اکیڈمی، دی پام کرکٹ اکیڈمی ،ناظم آباد جم خانہ کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔ ایونٹ کو گزشتہ کی شاندار اندازمیں آرگناٸز کرنے لیۓ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گٸ ہے  ایونٹ کو کراچی کے نامور امپاٸرز اور اسکورر سپر واٸز کرینگے۔

error: Content is protected !!