سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب کراچی کی ٹیم خیر پور اور سکھر کے کامیاب دورے کے بعد کراچی واپس آ گئی

سکھر(سپورٹس لنک رپورٹ)سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب کراچی کی ٹیم خیر پور اور سکھر کے کامیاب دورے کے بعد کراچی واپس آ گئی ۔سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب نے اپنے پہلے میچ میں جو قائد اعظم کے یوم پیدائش کی خوشی میں٢5 دسمبر کو کھیلا گیا خیر پور ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو با آسانی 6-3
سے ہرا دیا ۔

سینٹرل فٹنیس کی جانب سے کپتان عزیر احمد نے دو گول جبکے عمیر احمد ۔ محمّد عادل ۔ فرخ کمال اور علی رضوی نے ایک ایک گول کیا ۔

عزیر احمد کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاسکھر ڈویژن کی ٹیم کو سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ سینٹرل فٹنیس کی ٹیم نے دو گول کے خسارے کے باوجود میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل تین گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا ۔ سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب کی جانب سے فرخ کمال نے دو گول اور محمّد عدیل نے ایک گول کیا ۔

دورے کے آخری میچ میں خیر پور کی ٹیم نے سینٹرل فٹنیس کی ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شہید بینظیر بھٹو یادگاری ہاکی میچ جیت لیا ۔ سینٹرل فٹنیس کی جناب سے محمّد عادل نے دو جبکے عزیر احمد اور علی رضوی نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ اس موقع پر مینیجر محمّد ندیم اور محمّد واحد کو خیر پور ہاکی ڈسٹرکٹ کے صدر نے یادگاری شیلڈ پیش کی

error: Content is protected !!