ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش


ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی جس کے بعد مشہور بھارتی جوڑی کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے پیدائش کے موقع پر ہندی اور انگریزی میں پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘ہمیں یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہوں کہ ہمارے ہاں آج سہ پہر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ہم آپ سب کے پیار، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں’۔ویرات کوہلی نے بتایا کہ ‘انوشکا اور بیٹی دونوں بلکل ٹھیک ہیں اور ہم زندگی کے اس نئے سبق کی شروعات کرتے ہوئے بے حد شکرگزار محسوس کر رہے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال کریں گے’۔

تعارف: newseditor