کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا ٹیلنٹ ہنٹ بوائز ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 کرانے کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کھیل ہاکی کی دوبارہ بحالی کا مشن،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا ٹیلنٹ ہنٹ بوائز ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 کرانے کا اعلان

ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 جنوری کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مطابق ونرٹیم کے لئے 1 لاکھ روپے نقدانعام، رنراپ کو 50 ہزار ملیں گے،ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کوموٹرسائیکل دی جائے گی ہاکی لیگ کے فائنل ٹرائل کل 12 جنوری کو ہوں گے ۔

ٹرائلز کی نگرانی سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن حنیف خان کریں گے سلیکشن کمیٹی کے میمبران میں ابوزر امراؤ,پرویز اقبال,سلیم چینہ,طارق قیوم اور عاصم خان شامل ، کے ایچ اے

error: Content is protected !!