کوہلی، سراج اور فاف کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور محمد سراج کی جنوبی افریقہ کے کرکٹر فاف ڈوپلسز کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کوہلی، محمد سراج کوجنوبی افریقہ کے کرکٹر فاف ڈوپلسز کے ساتھ دلچسپ ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں تاہم کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ویرات کوہلی کو ایسی ویڈیوز بنانے کے بجائے اپنی بیٹنگ پر دھیان دینے کا مشورہ دیا ہے۔

 

ایک صارف نے ویڈیو دیکھ کر ہنستے ہوئے لکھا کہریلز بنانا بند کرو اور رنز بنانا شروع کرو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کیونکہ کرکٹ نہیں کھیلی جارہی اب ان سے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہفاف ڈوپلسز نے ڈانس کی صحیح سے رہرسل نہیں کی۔

error: Content is protected !!