رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی جانب سے ہاکی سٹکس پشاور کے نوجوان کھلاڑیوں میں تقسیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی جانب سے ہاکی سٹکس پشاور کے نوجوان کھلاڑیوں میں تقسیم کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے رواں رانا ظہیر احمد کے قومی کھیل کھیلنے والے نوجوان ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں میں ہاکی سٹکس سمیت ٹریک سوٹس اور کٹس کی تقسیم کرنے کے سلسلے میں پشاور کے کھلاڑیوں کیلئے 20 ہاکی سٹکس تقسیم کر دی گئی. اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب میں پشاور کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کی گئیں

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق آئی جی کے پی کے و نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد سعید خان تھے ان کے ہمراہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید محمد ظاہر شاہ ، سیکرٹری کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن ہدائت اللہ ، نائب صدر کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن طفیل خان، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضیاء بنوری اور پشاور ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداراں بھی موجود تھے.


یاد رہے کہ قومی کھیل کے فروغ کیلئے رانا ظہیر اپنی جیب سے نوجوان ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں پر مشتمل اکیڈمیز میں ہاکی سٹکس تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اس سلسلے کے دوسرے مرحلے میں ٹریکس سوٹس بھی تقسیم کیے جائینگے.

تعارف: newseditor