خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی کی جانب سے سینئر صحافی زاہد فاروق ملک کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی کی جانب سے سینئر صحافی، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل، ایڈیٹر روزنامہ میٹرو واچ اسلام آباد کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے س حوالے آج سہ پہر تین بجے اہم اجلاس میڈیا سنٹر میں طلب کیا ہے جس میں اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تمام ممبرز بروقت شریک ہوں۔

تعارف: newseditor