کراچی( اسپورٹس رپورٹر) یوناٹیڈ اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی نے باصلاحیت آل راٶنڈر حسن جعفری کے عمدہ آل راٶنڈ کھیل3 وکٹوں کے حصول اور ناقابلِ شکست42رنز میڈیم پیسر صدیق کی تباہ کن بولنگ 32 رنز کے 4 وکٹوں کی بدولت حریف پام کرکٹ اکیڈمی حیدر آباد کو 6 وکٹوں سے زیر کرکے شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کے افتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کریا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد پرٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو پام بلڈر اینڈ ڈیویلپرز راجا دھون نے گینذ کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوناٸیٹڈ کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں سید نصرت الله، ٹورنا کے چیف آرگناٸزر نویدالامین، عفان ظفر فاروقی کے علاہ اسپورٹں کی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کےزیرِ اہتمام کراچی کے گراسی گراٶنڈ ٹرف وکٹوں پر ہونے والے ایونٹ میں8 نامور اکیڈمیز کی ٹیمیں لیگ پر شرکت کررہی ہیں۔ کھیلے گۓ افتتاحی افتتاحی میچ میں پام کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کی 36.2 اوورز میں 172رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوکٸ۔ فرحان نے 41 رنز 3 میں 3 چوکے اور چھکا لگایا، نصیب نےبھی36 رنز میں 3 چوکے اور چھکا رسید کیا، سلمان احمد نے 34 اور ایم رافیع نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔ میڈیم پیسر صدیق نے عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں شکار کیا حسن جعدری نے 21 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا، جہانزیب 2 اور ارحم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں فاتح ٹیم یوناٸیڈ کرکٹ أکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 176 رنزبان 6 وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ نوجوان اور ابھرتے ہوۓ بیٹسمین ماجد حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوۓ 8 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 72رنز ،کراچی انڈر 19 کے آل راٶنڈر اور میچ کے ہیرو حسن جعفری نے بھی بہترین بیٹینگ کرتے ہوۓ 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 47 رنز بناۓ، حمزہ علی خان نے4 چوکوں بدولت 33 اور ہادی خان نے 18 رنز کا اضافہ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو پام بلڈر اینڈ ڈیویلپرز راجا دھون نے آل راٶنڈر خسن جعفری کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی فاٸنل کا ایورڈ دیا۔ اس موقع یوناٸٹیڈ کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں سید نصرت الله اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگناٸزر نویدالامین بھی موجود تھے۔